شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی نے نوکری کی جھوٹی پیشکش کرنے والوں کو وارننگ دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SRK’s production company warns against false job offers

گوری خان اور اداکار شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کمپنی میں ملازمت کے مواقع کے لیے ’فرضی پیشکشوں‘ کے بارے میں انتباہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف جعلی آفرز گردش کر رہی ہیں۔ “یہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر واٹس ایپ پر، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی دھوکہ دہی کی پیشکشیں گردش کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم واضح طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی بھرتی یاروزگار کے مواقع کی پیشکش نہیں کرتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ صرف آفیشل چینلز کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے حقیقی مواقع صرف ہمارے آفیشل چینلز کے ذریعے بتائے جاتے ہیں۔نوکری کی جعلی پیشکش کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Related Posts