بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئینگے۔
گزشتہ دنوں یہ تصدیق ہوئی تھی کہ سلمان خان فلم پٹھان میں ٹائیگر کے کردار میں نظر آئینگے، تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان بھی فلم ٹائیگر 3 میں کردار ادا کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق 25 جنوری 2023 کو پٹھان کی ریلیز کے فوراََ بعد شاہ رخ خان فلم ٹائیگر کی شوٹنگ کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک کمبی نیشن ہوگا، اس منظر نامے کی عکس بندی کیلئے پٹھان اور ٹائیگر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ افروز ہونگے۔
ٹائیگر3 کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کردار ایک بھارتی جاسوس اویناش سنگھ راتھور المعروف ٹائیگر کا ہے جسے پاکستانی جاسوس زویا سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا ہے۔
فلم ٹائیگر 3 کو ترکی، روس اور آسٹریلیا میں شوٹ کیا گیا ہے جب کہ اس کے کچھ مناظر کو حال ہی میں دہلی میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔