آئندہ 6 ماہ کی ملکی ضروریات کیلئے 5ارب ڈالر چاہئیں۔سری لنکن وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ 6 ماہ کی ملکی ضروریات کیلئے 5ارب ڈالر چاہئیں۔سری لنکن وزیر اعظم
آئندہ 6 ماہ کی ملکی ضروریات کیلئے 5ارب ڈالر چاہئیں۔سری لنکن وزیر اعظم

کولمبو: سری لنکن وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے کم از کم 5 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔ ہمیں ملک کی تمام تر معیشت کا ڈھانچہ از سرِ نو بدلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بنیادی طرزِ زندگی کو سہارا دینے کیلئے آئندہ 6 ماہ میں 5 ارب ڈالرز چاہئیں جن میں سے 3.3 ارب صرف ایندھن درآمد کرنے کیلئے درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا پر روس سے تیل کی خریداری کے باعث معاشی پابندی لگنے کا خدشہ

سری لنکن پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ معاشی استحکام لانا ہی کافی نہیں بلکہ ہمیں پوری معیشت کا ڈھانچہ از سر نو تعمیر کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو گزشتہ 70سال کے بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل روس سے تیل خریدنے پر سری لنکا پر جلد ہی معاشی پابندی لگنے کا خدشہ رہا۔ سری لنکن وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہی آئل ریفائنری موجود ہے جس میں کام کے دوبارہ آغاز کیلئے روسی تیل خریدا گیا۔

سری لنکا سنگین معاشی بحران کے باعث ایندھن، اشیائے ضروریہ اور بجلی سمیت دیگر اہم سہولیات سے محروم ہے۔ حال ہی میں تکلیف دہ حالات سے دوچار عوام نے مستعفی وزیر اعظم کا گھر جلا دیا تھا۔

گزشتہ ماہ سری لنکن وزیرِ توانائی نے کہا کہ سری لنکا تیل کی خریداری کیلئے 7 کروڑ 50لاکھ ڈالر ادا نہیں کرسکا۔ سری لنکا روس سے خام تیل کے علاوہ کوئلہ، پیٹرول اور ڈیزل بھی خریدے گا جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔

Related Posts