سری لنکا میں معاشی بحران سخت مشتعل عوام کی جانب سے ایوان صدر پر دھاوا بولنے کے بعد صدر گوٹا بائے راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر کے ملک سے فرار ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے صدر گوٹابائے راجا پاکسے کے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
امریکا نے افغانستان کو اتحادی ممالک کی فہرست سے نکال دیا
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے صدارتی محل کے ڈائیننگ روم میں دھاوا بول دیا، جہاں وہ صدارتی محل کے کمروں اور راہ داریوں میں صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
NOW – Protesters storm the presidential palace in Sri Lanka’s capital.pic.twitter.com/Wv6oQ10kBQ
— Disclose.tv (@disclosetv) July 9, 2022