یحالی تاشیانے صنف آہن میں سجل علی کو بہترین ساتھی قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sri Lankan actress Yehali Tashiya reveals her favourite ‘Sinf-e-Aahan’ co-star

ستاروں سے سجی ڈرامہ سیریز ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیانے سجل علی کو ڈرامہ میں اپنی پسندیدہ ساتھی قرار دیدیا۔

سجل علی اور یمنا زیدی کے ساتھ ڈرامہ صنف آہن میں ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یہالی تاشیانے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صنف آہن میں میری پسندیدہ ساتھی اداکارہ سجل علی ہیں۔ وہ بہت معاون ہے، وہ ہمیشہ میری تعریف کرتی ہے چاہے کچھ بھی ہو۔

یہالی تاشیانے انکشاف کیا کہ انہوں نے سجل کی فلم ’مام‘ بھی دیکھی ہے اور سجل علی کوایک شاندار اداکارہ کے روپ میں پایاہے جب میں نے سجل کو صنف آہن کے پوسٹر میں دیکھا تو میں حیران رہ گئی۔ درحقیقت میں سجل کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش تھی۔

واضح رہے کہ عہدِ وفا سے ملتے جلتے فوجی پس منظر پر مبنی ٹی وی سیریل کو خواتین کے اہداف اور والدین کے اپنی بیٹیوں کے متعلق عزم و حوصلے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں فوجی وردی پہن کر اہم کردار نبھانے والی خواتین

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں خواتین مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں جس کے متعلق عام اور روایتی ڈرامہ سیریلز سے ہٹ کر ایک مختلف اور اچھوتی کہانی کا تاثر اجاگر ہوا۔

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں یہ ثابت کیا گیا کہ خواتین صرف مائین، بہنیں، بیٹیاں یا بیویاں نہیں بلکہ خواتین زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرسکتی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی حقیقت پسندانہ محسوس ہوتی ہے۔

Related Posts