سری لنکا نے افغانستان کو 6وکٹس سے شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسبین: سری لنکا نے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان  کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹس سے شکست دے دی ہے جس کے بعد افغان ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 6 وکٹس سے باآسانی شکست دے دی۔ افغانستان کی ٹیم نے سری لنکن کھلاڑیوں کو جیتنے کیلئے 145رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی

افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ جواباً سری لنکا نے 145رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 148رنز بنا لیے۔

سری لنکن ٹیم نے 4وکٹس کے نقصان پر ہدف آسانی سے پورا کر لیا۔ دھننجے ڈی سلوا نے 42 گیندوں پر سب سے زیادہ 66 رنز اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وکٹ کیپر بیٹر کسال مینڈس 27 گیندوں پر 25 رنز بنا سکے۔ بھنوکا راجا پاکسا نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ افغان باؤلر مجیب الرحمان اور راشد خان نے سری لنکا کے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان اپنا اگلا میچ جمعے کے روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنا پہلا میچ 79رنز سے جیت لیا تھا۔ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بھی سری لنکن ٹیم نے فتح سمیٹی۔

تیسرے میچ میں بھی سری لنکا نے آئر لینڈ کو 9وکٹس سے باآسانی شکست دے دی تھی تاہم آسٹریلیا کے مقابلے میں سری لنکن ٹیم 7 وکٹس سے میچ ہار گئی تھی۔ 

 

Related Posts