بیلرائیو: سری لنکا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں دیا گیا 129رنز کا ہدف باآسانی پورا کرتے ہوئے آئر لینڈ کو 9 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹس کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ 129 رنز کے ہدف کے عبور میں سری لنکن ٹیم نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔
آئر لینڈ کا سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 129رنز کا ہدف
سری لنکن اوپنر کسال مینڈس نے 43 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آؤٹ ہونے والے واحد سری لنکن کھلاڑی دھننجے ڈی سلوا تھے جنہوں نے 25 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
دھننجے ڈی سلوا کو گارتھ ڈیلانی کی گیند پر لورسن ٹکر نے کیچ آؤٹ کردیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے چارتھ اسالانکا نے 22 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔سری لنکا نے آئر لینڈ کا دیا گیا ہدف 15 اوورز میں پورا کر لیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔ آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئر لینڈ کی ٹیم سری لنکن باؤلنگ کے سامنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی وکٹ 2، دوسری 26، تیسری 55، چوتھی 60 جبکہ پانچویں 107 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔