ڈی ایل ایس میتھڈ، سری لنکن ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی ایل ایس میتھڈ، سری لنکن ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی
ڈی ایل ایس میتھڈ، سری لنکن ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

سلہٹ: ویمن ایشیا کپ کے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میزبان بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جو بارش سے قبل 19 ویں اوور کی پہلی گیند تک 5 وکٹس کے نقصان پر 83رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ، پاک فوج کا دستہ سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے قطر روانہ

بنگلہ دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلا گیا ویمن ایشیا کپ کا 18واں میچ بارش کے باعث تعطل کا شکار ہوا۔ بعد ازاں مختصر وقت کیلئے کھیل کا آغاز کیا گیا جس میں ڈکوس لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 7اوورز میں 41رنز کا ہدف دیا گیا۔

میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی اور 7 وکٹس کے نقصان پر 37 رنز بنائے جس کے بعد سری لنکن ٹیم کو 3 رنز کے فرق سے فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔ میچ کی ابتدا میں بنگلہ دیش کا پلڑا سری لنکا پر بھاری نظر آرہا تھا۔

سری لنکن باؤلنگ حملوں کے سامنے بنگلہ دیشی ٹیم ابتدا سے ہی بے بس نظر آئی۔ اوپنر فرغانہ حق 6، مرشدہ خاتون 1، کپتان و وکٹ کیپر بیٹر نگار سلطانہ 12، رومانہ احمد 8، سبحانہ مستری 1 جبکہ فہیمہ خاتون 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ 

 

Related Posts