پاکستان نے 555 رنز پر اننگز ڈکلیر کردی، سری لنکا کو جیتنے کے لیے 476رنز درکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan announce squad for first Bangladesh Test

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے 555 کے مجموعی اسکور پر اننگز ڈکلیر کردی جس کے بعد مہمان ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی ہے۔

اسکور کارڈ کا جائزہ لیا جائے تو شان مسعود نے 198 بالز پر 135، عابد علی نے 281 بالز پر 174 جبکہ کپتان اظہر علی نے 157 بالز کھیل کر 118 رنز اسکور کیے۔

اننگز ڈکلیر کرتے وقت پاکستان نے مجموعی طور پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز بنائے۔بابر اعظم نے 131 گیندوں پر سنچری بنائی اور محمد رضوان بھی ان کے ساتھ 19 بالز کھیل کر 21 رنز بنا چکے تھے جہاں اننگز ڈکلیر کردی گئی۔

دیکھا جائے تو یہ ایک تاریخی موقع ہے جب پاکستان کے چاروں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 174 رنز اسکور کرکے پاکستان کو فاتحانہ پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

مہمان ٹیم سری لنکا پاکستان کے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں سفر شروع کرچکی ہے۔ سری لنکن ٹیم نے مجموعی طور پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 82 رنز اسکور کیے ہیں، 26ویں اوور کا کھیل شروع ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوش ہوں، لیکن خوشی کی تکمیل کے لیے قومی ٹیم کی طرف سے اچھی باؤلنگ کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹیسٹ واپسی اور پاکستانی بیٹنگ کی دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی سے مسرت ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو باؤلنگ بھی اچھی کرنی ہوگی۔اسد عمر

Related Posts