سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے تیار، ایونٹ ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات منتقل، باضابطہ اعلان ہوگیا
ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات منتقل، باضابطہ اعلان ہوگیا

لاہور: سری لنکا رواں سال کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ کونسل کی جانب سے ایونٹ منعقد کروانے کا گرین سگنل مل گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سبب رواں سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہوں گے، جہاں نیپال، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ایونٹ کے میزبان سری لنکا، پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش پہلے ہی کوائیفائی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ معاشی بحران کے باوجود ٹورنامنٹ کے شایان شان انداز میں انعقادکیلئے پُراعتماد ہے، ملک میں معاشی بحران، فیول کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے بعض ایشیائی ممالک کو ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد پر تحفظات تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، ٹکٹوں کی فروخت کا نیا سلسلہ شروع

ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم نے میگا ایونٹ شیڈول کے مطابق اپنے ہی ملک میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلیے یہاں پہنچ چکی ، لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے شروع ہونے والی ہے، ہم اپنے تمام منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ عمل کررہے ہیں، آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی سری لنکا میں موجود اور اس کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز عمدگی سے انجام پاچکی ، اب دوسرا ٹیسٹ کھیلا جانے والا ہے۔

ماہرین کے مطابق سری لنکن بورڈ کیلیے موجودہ صورتحال میں 2 یا زائد ٹیموں کی میزبانی کسی چیلنج سے کم نہیں، یہ بات ڈی سلوا بھی تسلیم کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں یہ سب کچھ بہت مشکل ہوگا لیکن وزیر کھیل اور وزیر سیاحت دونوں نے ہمیں ٹورنامنٹ کے پْرامن انعقاد اور مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts