ورلڈ کپ میں افغانستان کا 145رنز کا ہدف، سری لنکا نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسبین: افغانستان نے ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں سری لنکا کو جیتنے کیلئے 145رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ افغان کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 144رنز بنائے۔ 145 رنز کے تعاقب میں ابتدائی 12اوورز میں سری لنکا نے 2 وکٹس کے نقصان پر 89رنز داغ دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو بنانے والے ملازمین  برطرف 

مجموعی طور پر 12اوورز کے کھیل میں سری لنکا کو جیتنے کیلئے آئندہ 8 اوورز کی 48گیندوں پر 56رنز درکار ہیں۔ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔ عثمان غنی 27، ابراہیم زدران 22، نجیب اللہ زدران 18رنز پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے سب سے زیادہ 3 افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لاہیرو کمارا نے 2 جبکہ کسن رجیتھا اور دھننجے ڈی سلوا نے 1، 1 وکٹ لی۔ افغان ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 144 رنز بنانے کے بعد فیلڈنگ کیلئے آئی۔

دوسری جانب سری لنکن کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ سری لنکا کے اوپنر پیتھم نسانکا 10 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کسال مینڈس نے 27 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ چرتھ اسالنکا 14ویں اوور کی تیسری گیند پر 19رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 

 

Related Posts