جی لانگ: سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں نیدرلینڈز کو میچ جیتنے کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا ہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر جی لانگ میں جاری میچ میں سری لنکا نے 163 رنز کا ہدف دے کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 162رنز بنالیے۔
محمد وسیم اور میتھیو ہیڈن میں لگی دلچسپ شرط کون جیتا؟
ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کے اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ پاتھوم نسانکا نے 14 رنز بنائے۔
سری لنکا کے چارتھ اسالنکا کے 31 رنز کے سوا دیگر بیٹرز قابلِ ذکر اسکور نہ کرسکے۔دھننجے ڈی سلوا صفر، بھانوکا راجا پاکسا 19 جبکہ کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے 5 اور 2رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔
دوسری جانب نیدر لینڈز نے سری لنکا کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کردی تاہم ابتدا ہی سے نیدر لینڈ کے بیٹرز مشکلات کا شکار ہیں جو 8 اوورز میں 3 وکٹس کے نقصان پر 54 رنز بنا پائے۔
نیدر لینڈ کے اوپنر میکس اوڈوڈ 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کھیل رہے ہیں۔ وکرم جیت سنگھ 14گیندوں پر 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بس ڈی لیڈ 10 گیندوں پر 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔