سری لنکا نے تیسری ٹی 20میں پاکستان کوشکست دے کرکلین سوئپ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کھیلیں ورنہ بیرون ملک کھیلنے کے اخراجات اٹھائیں، سری لنکا کو پاکستان کا پیغام
پاکستان میں کھیلیں ورنہ بیرون ملک کھیلنے کے اخراجات اٹھائیں، سری لنکا کو پاکستان کا پیغام

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔

سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بناسکی اور یوں سیریز 0-3 سے سری لنکا کے نام رہی، حارث سہیل کے 52 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

سیریز کے آخری ٹی20 میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور سری لنکا نے 5 تبدیلیاں کیں۔

سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ 

فرنینڈو کے شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور محمد عامر دو، دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بابر اعظم 27 رنز بنا کر کمارا کا شکار بنے، کپتان سرفراز احمد 17 رنز پر ہمت ہار گئے، عماد وسیم 3 اور آصف علی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 50 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی اور سری لنکا نے میچ میں 13 رنز سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

سری لنکا کے ڈی سلوا نے تین، کمارا نے دو اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts