سری لنکا کے اہم شہر گال کے عالمی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میزبان ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابتدا ہی سے پاکستانی بولرز کا پلڑا بھاری نظر آیا۔ شاہین آفریدی نے 100 ٹیسٹ وکٹس کا ہدف بھی عبور کر لیا۔
پاکستانی نژاد ابتہا مقصود برطانیہ کی پہلی با حجاب کرکٹر
اوپنر نیشان مدھشکا محض 4رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان دیمٹھ کرونارتنے نے 29رنز بنائے اور شاہین کی ہی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کسال مینڈس کو بھی 12رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی نے کیچ آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ سلمان علی آغا نے پکڑا۔ اینجلو میتھیوز نے شاندار بیٹنگ کی اور 64رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
دینیش چنڈیمل محض 1 رن بنا سکے۔ ان کو نسیم شاہ کی گیند پر کپتان بابر اعظم نے کیچ آؤٹ کیا۔ دھننجے ڈی سلوا نے سب سے زیادہ 122رنز بنائے جن کو نسیم شاہ کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کردیا۔
وکٹ کیپر سدیرا سمارا وکرما نے 36رنز بنائے۔ ان کو سلمان آغا کی گیند پر امام الحق نے کیچ آؤٹ کیا۔ رمیش مینڈس 5، پرباتھ جے سوریا 4 اور کسون راجیتھا 8رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ وشوا فرنانڈو 21رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے سری لنکن ٹیم کے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان علی آغا نے 1وکٹ حاصل کی۔