سی ڈی اے کا آپریشن، پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رؤف حسن
(فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیکٹر جی 8 میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے دوران تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن کو انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت سے قبل گرفتار کیا گیا ہے۔

کل 23جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی جس کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور الیکشن کمشنر رؤف حسن کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی اور پولیس اہلکار سیکرٹریٹ کے اندر داخل ہوئے۔ اس کے بعد پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مابین بات چیت ہوئی جس کے بعد ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے دوران ریکارڈ کی گئی فوٹیجز اور تصاویر اسلام آباد پولیس نے ڈیلیٹ کروا دیں اور موبائلز اور کیمراز چھین لیے۔ اسی دوران سی ڈی اے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔ اس موقعے پر ویمن پولیس اسلام آباد کی نفری بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔

 

Related Posts