سادہ لباس اہلکار حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرکے لے گئے۔ترجمان کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سادہ لباس اہلکار حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرکے لے گئے۔ترجمان کا دعویٰ
سادہ لباس اہلکار حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرکے لے گئے۔ترجمان کا دعویٰ

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے سینئر رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مبینہ طور پر خفیہ ادارے سے تعلق رکھنے والے سادہ لباس اہلکار گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کو سادہ لباس اہلکاروں نے لاہور سے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات کی خلاف ورزی، سڑکوں سے پانی نہ نکالا جاسکا

گزشتہ روز لاہور پہنچنے والے حلیم عادل شیخ کو کس ادارے کے اہلکاروں نے ماورائے عدالت گرفتار کیا، تاحال یہ حقیقت سامنے نہیں آسکی۔ حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس افراد کے لے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی آ کر رکتی ہے اور سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوجاتے ہیں۔ ویڈیو میں حلیم عادل شیخ بھی سادہ لباس افراد کے ساتھ جاتے نظر آتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری ظاہر نہیں کی جارہی۔ انہوں نے سندھ حکومت کے مبینہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے اغوا کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر حلیم عادل شیخ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچتا ہے تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔ تاحال سندھ پولیس یا حکومت نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

 

Related Posts