اسپائیڈرمین نے کروڑوں کما لیے،باکس آفس پر ٹائٹینک کو بھی شکست

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپائیڈرمین نے اربوں کما لیے،باکس آفس پر ٹائٹینک کو بھی شکست
اسپائیڈرمین نے اربوں کما لیے،باکس آفس پر ٹائٹینک کو بھی شکست

ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ کی فلم اسپائیڈر مین، نو وے ہوم نے باکس آفس پر ٹائٹینک کو بھی شکست دے دی۔ سینما گھروں میں فلم کی نمائش سے ہونے والے کاروباری حجم کا تخمینہ 66 کروڑ 80 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپائیڈر مین نے جمعہ اور اتوار کے مابین 4 ہزار 108سینما گھروں سے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائے جس سے مجموعی آمدن 66 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد ہوگئی جو متعدد فلموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوبز کی مشہور شخصیات کا مری میں سیاحوں کی اموات پر دکھ کا اظہار

عالمی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں نو وے ہوم گھریلو باکس آفس پر تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ ٹائٹینک اور جراسک ورلڈ جیسی بڑی بڑی فلمیں پیچھے رہ گئیں۔

رائٹرز کے مطابق ٹائٹینک نے 65 کروڑ 90 لاکھ جبکہ جراسک ورلڈ نے 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کمائے تھے جنہیں اسپائیڈر مین نے پیچھے چھوڑ دیا تاہم اویونجرز سلسلے کی نئی فلم 67 کروڑ سے زائد کما کر اس سے آگے ہے۔

ایونجرز، انفینٹی وار نے اب تک 67 کروڑ 80 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسپائیڈر مین جلد ایونجرز کو بھی پیچھے چھوڑنے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔ کورونا وباء کے باعث سینما گھروں کا کاروبار پہلے ہی متاثر ہے۔ 

Related Posts