فلم انڈسٹری میں ستاروں کے سائے میں پروان چڑھی ‘ انجمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے بڑے ستاروں کے سائے میں پروان چڑھی ۔

انہوں نے کہا کہ میری پہلی فلم وحید مراد کے ساتھ تھی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔انجمن نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تو مجھے پنجابی نہیں آتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ملتان سے تھا اس لئے میری اردو میں بھی سرائیکی کی آمیزش نظر آتی تھی ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اداکار ابراہیم نفیس نے میری بڑی مدد کی ۔

آغاز میں ہی ہدایتکار شباب کرانوی نے اپنی چار فلموں کاکنٹریکٹ کیا جبکہ اسی دوران مجھے پنجابی فلموں کی بھی پیشکش ہونے لگی جس پر میں نے انہیں شباب کرانوی سے اجاز ت لینے کا کہا اور میری پہلی پنجابی فلم ’’چن وریام ‘‘تھی۔

مزید پڑھیں : امریکی اداکارہ اور محمد بن سلمان دوست ہیں۔ لنڈسے لوہان کے والد کا بیان

جب میں اسٹوڈیو کے میک اپ روم میں گئی تو وہاں سلطان راہی، مصطفی قریشی، بہار بیگم، آسیہ بیگم اورممتاز بیگم جیسے لیجنڈ اداکار موجود تھے اور میں خوفزدہ ہو کر دوسرے کمرے میں چلی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ شباب کرانوی اور محمد علی نے مجھے نصیحت کی تھی سینئرز کی عزت کریں مگر کیمرے کے سامنے کسی کا لحاظ نہ کریں ۔انجمن نے کہا کہ مجھے سلطان راہی کے ساتھ سب سے زیادہ پنجابی فلمیں کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

Related Posts