حرم شریف میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں امامِ کعبہ نے پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر مسجدالحرام میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں امامِ کعبہ کو پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے دعا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات اور 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 119 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 15 سو 27 زخمی ہیں، جبکہ 83 ہزار مویشی بھی جان سے گئے ہیں۔

Related Posts