عراق سے خصوصی طیارہ 136پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لے آیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا 14فروی سے فضائی میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کا 14فروی سے فضائی میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ برادر اسلامی ملک عراق میں پھنسے ہوئے 136 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 9814 آج عراق میں پھنسے ہوئے 136 پاکستانی شہریوں کو لے کر اسلام آباد پر پہنچی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد مسافروں کو طبی معائنے اور اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا تاکہ مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ چلایا جاسکے۔

اسکریننگ کے عمل سے گزارنے کے بعد ایک مسافر کے جسم کا درجۂ حرارت زیادہ نکلا۔ بلال نامی اس مسافر کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

عراق سے پاکستان آنے والے 135 مسافروں اور عملے کے 11 ممبران کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق مسافروں اور عملے کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کے بارے میں پتہ چلایا جاسکے جس کے بعد منفی نتیجے کے حامل مریض اپنے گھر جاسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کو ناول کورونا وائرس سے 58 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 4072 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 3030 ، سندھ میں 932 ، خیبرپختونخوا میں 500 ، گلگت بلتستان میں 211 ، بلوچستان میں 202 ، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 19 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 58 اموات کی تصدیق

Related Posts