بلوچستان میں 5روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کل شروع ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Special anti-polio drive to be launched in Balochistan from tomorrow

کوئٹہ: ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کم ہونے کے بعد بلوچستان میں پولیو کے خلاف پانچ روزہ خصوصی مہم کل سے شروع کی جائے گی۔

رواں سال بلوچستان میں ابھی تک پولیو کے 16 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد انسداد پولیو کی یہ پہلی مہم ہے۔

بلوچستان کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر راشد رزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے 11 اضلاع پولیو وائرس سے متاثر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 33 اضلاع میں سے 25 اضلاع میں 3لاکھ کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کے لئے تمام تر تیاریوں کوحتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پولیو مہم میں 7443 موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ کوئٹہ ، قلات ، خضدار ، کوہلو ، قلعہ سیف اللہ ، لسبیلہ ، لورالائی ، مستونگ ، زیارت ، نصیر آباد ، شیرانی ، صحبت پور ، ژوب ، قلعہ عبد اللہ ، پشین میں 742 فکسڈ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

راشد رزاق نے کہا کہ فرنٹیئر کور ، پولیس اور بلوچستان لیویز کے اہلکار پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پولیو کو روکنے کیلئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی اسکالرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ والدین کو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پرقائل کیا جاسکے۔

Related Posts