عدالتی فیصلے اسمبلی اختیارات میں مداخلت ہیں۔اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے اسمبلی اختیارات میں مداخلت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کی آج ہونے والی سماعت سے قبل چیف جسٹس کو خط لکھا۔ واضح رہے کہ عدالتِ عظمیٰ آج الیکشن ملک بھر میں ایک ساتھ کرانے کی درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام محمود ڈوگر کا عمران خان حملہ کیس کی فائل دینے سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے بعض حالیہ فیصلے قومی اسمبلی کے اختیارات میں مداخلت ہیں۔ بار بار فنڈز جاری کرنے کے احکامات غیر ضروری محاذ آرائی کا باعث بن رہے ہیں۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے خط میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ مالیاتی بل منظور کرنا یا نہ کرنا قومی اسمبلی کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قومی اسمبلی کے اقدامات کو نظر انداز کررہا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز تاحال جاری نہیں کیے گئے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے محاذ آرائی قومی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے۔ 

Related Posts