اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی بجٹ مسترد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے صوبائی بجٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بجٹ صرف پنجاب اسمبلی میں پاس ہوگا اور وہی آئینی اور قانونی ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عدالت کا پورا فیصلہ آنے دیں ، ہم پورا الیکشن لڑیں گے، مزید کہا ق لیگ میں اختلافات کی باتیں بالکل غلط ہیں۔

لیگی رہنما ملک احمد خان نے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرويزالہٰی کس آئين کی پاسداری کر رہے ہيں، عوام سب جانتی ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ان کے گورنراور صدر کتنے آئينی اقدامات کرتے رہيں عوام جانتی ہے کہ ملک کو تحريک انصاف نے تباہ کيا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ايک طرف ایک شخص کے 4 سال اور اس ميں کی گئی تباہی ہے تو دوسری طرف ہمارے 3مہينے جن ميں بحران در بحران آئے۔

Related Posts