اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آ گئی ہے جبکہ میں ان کی صحتیابی کیلئے دُعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ غلام احمد بلور کو کورونا وائرس سے نجات دے۔
پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غلام احمد بلور کو مکمل صحت عطا فرمائے جبکہ ان کی صحتیابی کیلئے میری طرف سے بہت سی نیک خواہشات اور تمنائیں ہیں۔ دعا ہے کہ عالمی وباء سے غلام احمد بلور جلد شفایاب ہوں۔
سینیئر سیاستدان غلام احمد بلور کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر ان کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ غلام احمد بلور کو کورونا جیسی وبائی بیماری سے نجات دے اور ان کو مکمل صحت عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور نیک تمنائیں ہیں۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 19, 2020