اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ بیگونا گومز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ بیگونا گومز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ بیگونا گومز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسپین:اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی‘ ان کے دفتر میں عہدیداروں نے بتایا کہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ بیگونا گومز کا ٹیسٹ مثبت تھا، لیکن وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے‘ اسپین کے حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جائیگا‘ کیونکہ ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6000سے تجاوز کرگئی ہے

گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں ابھرنے کے بعد، COVID-19 کے نام سے مشہور وائرس کم سے کم 149 ممالک تک پہنچ چکا ہے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، وائرس سے ہونے والی عالمی اموات کی تعداد5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Posts