جنوبی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے ، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں افواج پاکستان کے چار جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔

آصف زرداری نے دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونیوالے جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہید جوانوں کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی ہے۔

سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بیانیہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، قوم کو دھرتی ماں کیلئے قربان ہونیوالے بہادر بیٹوں پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو دھرتی دہشت گردوں سےپاک ہوتی ، سوات آپریشن کی طرح جنوبی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے ۔

واضح رہے کہ آج جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی شہید ہوگئے، فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، دہشت گردوں نے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:کے ٹو پر علی سدپارہ کی زندگی کے آثار مل گئے، نئی تصاویر آگئیں،تلاش کی کوششیں تیز

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں کیا گیا، فورسز نے جوابی کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوئے۔

Related Posts