جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں سے جھڑپ،فورسز کے 7جوان شہید، 5دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جا ری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور

سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts