کورونا کو شکست، جنوبی کوریا میں اسکول کھل گئے، تدریسی عمل بحال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

South Korean students return to school for first time this year

سیول: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے بعد سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھول دیئے گئےہیں،تھرمامیٹر اور ہینڈ سینی ٹائزر ہاتھوں میں لئے اساتذہ و عملے نے طلبہ کا استقبال کیا۔

ملک میں موسم بہار کے سمسٹر کا آغاز مار چ کے بعد متعدد بار ملتوی کردیا گیا تھا لیکن آج تعلیمی ادارے کھول کر تدریسی عمل بحال کردیا گیا ۔

اسکولوں میں آنیوالے طلبہ کو سخت پروٹوکولز کے ساتھ کلاسز میں جانے کی اجازت دی گئی۔طلبہ ماسک لگاکر کلاسز اٹینڈ کررہے ہیں جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

فروری کے بعد سے روزانہ کورونا وائرس کے کیسزمیں تیزی سے کمی واقع ہونے کے بعد اسکول کھلنے پر ہاتھوں میں تھرمامیٹر اور ہینڈ سینی ٹائزر لئے اساتذہ و عملے نے طلبہ کا استقبال کیا۔

سیول میٹروپولیٹن آفس آف ایجوکیشن کے سپرنٹنڈنٹ چی ہیون نے بھی طلبہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب سے ہم ایک اہم مرحلے میں داخل ہورہے ہیں جہاں ہمیں تعلیم کے حصول اورکورونا وائرس کیخلاف کامیابی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، اگر کسی طالبعلم کو کورونا وائرس نے متاثر کیا تو اسکول آن لائن کلاسز تک محدود کردیا جائیگا۔

Related Posts