اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے مسائل کی جڑ بھارت کی نظر اب سلامتی کونسل پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کا مسائل سے بھرپور بچہ بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نمائندگی پر نظر گاڑے بیٹھا ہے جسے ستم ظریفی ہی کہا جاسکتاہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ شاید بھارت کیلئے یہ بات زیادہ مناسب تھی کہ وہ ایک ایسی میز پر بیٹھنے کی بات کرتا جہاں انسانی حقوق کی پامالیاں زیرِ بحث ہوتیں۔
معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ بھارت پر غیر انسانی فاشسٹ حکمران مسلط ہیں جو اپنے تمام سرمایوں کے ساتھ سرحدی تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں۔
South Asia’s problem child India eyeing security council is ironic.
Perhaps would have been better suited to sit on a table where the criteria were massive human rights violations, an inhumane fascist regime & troublesome borders with all its neighbours.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ چین نے بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت کو لداخ میں سبق سکھا دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ مہم جوئی کو ایک بڑا جھٹکا لگا جب چین نے لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارتی مہم جوئی کا سختی سے نوٹس لیا۔
مزید پڑھیں: چین نے بھارتی حکومت کو لداخ میں سبق سکھا دیا۔شیریں مزاری