ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست

سڈنی: ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسری ناکامی کا سامنا ہوا ہے، ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں نے  قومی ویمن ٹیم کو 17 رنز سے ہرا دیا۔

ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ 20 اوورز کے کھیل میں ساؤتھ افریقہ کی لاؤرا ولوردت سب سے نمایاں رہیں۔ انہوں نے 36 گیندیں کھیل کر 53 رنز بنائے۔

مخالف ٹیم ساؤتھ افریقہ کی طرف سے دوسرے نمبر پر مریزانے کیپ رہیں۔ انہوں نے 31 جبکہ میگن ڈو پریز نے 17 رنز اسکور کیے۔

باؤلنگ کے دوران پاکستان کی ڈائنا بیگ 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہیں۔ انعم امین نے 22 رنز جبکہ سیدہ عروب شاہ نے 25 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں عالیہ ریاض نے 39، جویریہ خان نے 31 جبکہ ارم جاوید نے 17 رنز اسکور کیے۔ساؤتھ افریقہ کی  ڈین وین نیکرک اور شبنم اسماعیل نے سترہ سترہ رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم سے بیس اوورز میں 137 رنز کا ہدف عبور نہ ہوسکا۔ بیس اوورز کے اختتام تک پاکستانی ٹیم نے صرف 119 رنز اسکور کیے جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 17 رنز سے جیت گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے دایاں انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے معذرت کر لی۔

کپتان بسمہ معروف نے اپنا آخری میچ 28 فروری کو  انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس کے دوران ان کا دایاں انگوٹھا فریکچر ہوگیا جبکہ یہ میچ پاکستانی ٹیم جیت نہیں سکی تھی۔ انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو ہرا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بسمہ معروف  ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئیں

Related Posts