پرل: جنوبی افریقہ نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دوسرے میچ میں بھی ہرا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 287 بنائے جبکہ جنوبی افریقہ نے ہدف 48اعشاریہ 1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 55، رشب پنت 85، شردل ٹھاکر 40، شیکھر ڈھون 29اور روی چندرن اشون 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے کیشو مہاراج کا نشانہ بنے، شردل ٹھاکر نے 40 اور ایشون نے 25 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 7: 3کھلاڑی اور عملے کے 5 ارکان کورونا کا شکار