ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے 22ویں میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور 10 اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث ابتدا میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا میچ کچھ وقت کیلئے تعطل کا شکار رہا۔ جنوبی افریقہ نے 5 اعشاریہ 3اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 60رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک زمبابوے آخری دس ٹی 20 مقابلوں میں کس کو برتری حاصل ہے؟

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما بنگلہ دیش کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 6 گیندوں پر 2رنز بنائے۔ ٹمبا کی وکٹ تسکین احمد نے لی۔

بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد کی گیند پر جنوبی افریقن کپتان کا کیچ نور الحسن نے پکڑا۔ جنوبی افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 11 اوورز کے اختتام پر 29گیندوں پر 40 جبکہ ریلی روسو 34 گیندوں پر 67رنز بنا چکے ہیں۔ٹیم کا مجموعی اسکور 112 ہوگیا۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیتا جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنا پہلا میچ بارش کے باعث ڈرا ہونے کی وجہ سے 1 پوائنٹ حاصل کیا۔ سپر بارہ کی ٹیم 2 میں بنگلہ دیش پہلے، بھارت دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔

 

Related Posts