سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 206رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جنوبی افریقن کھلاڑی ریلی روسو نے سنچری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا۔ بنگلہ دیشی باؤلرز جنوبی افریقن بیٹرز کے سامنے ناکام نظر آئے۔مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 5وکٹس کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کا بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما 6 گیندوں میں صرف 2رنز بنا سکے۔ انہیں تسکین احمد کی گیند پر نور الحسن نے کیچ آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 63رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں عفیف حسین کی گیند پر سومیا سرکار نے کیچ آؤٹ کردیا۔
سب سے زیادہ رنز ریلی روسو بنائے۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کی جانب سے بنگلہ دیش کو دئیے گئے 206رنز کے ہدف میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ انہیں شکیب الحسن کی گیند پر لٹن داس نے کیچ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔
روسو کے بعد آنے والے بیٹرز زیادہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ٹرسٹن سبز نے 7 گیندوں پر 7 رنز بنائے جبکہ ایڈن مارکرم 11گ یندوں پر 10رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کے اختتام تک ڈیوڈ ملر اور وین پارلر کریز پر موجود تھے۔