کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اومی کرون وائرس کے سامنے آنے پر ملک پر عائد سفری پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پابندیوں کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک پر سفری پابندیاں بلاجواز ہیں جن کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے، اس سے معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس منتقلی کو محدود کرنے کا سب سے طاقتور طریقہ ویکسی نیشن ہے، جنوبی افریقہ میں تقریباً 35 فیصد بالغ افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
جنوبی افریقی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرس نے غیرویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا، وائرس کی واحد علامت ایک، دو روز تک پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا احساس ہے، مریض اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحتیاب ہورہے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ سے ممبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے مریض میں اومی کرون کی جانچ کی جارہی ہے، متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیاگیا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں جنسی تعلقات اورشادی کے بغیر بچے پیدا کرنے کی اجازت