ایک اور جج بھی گھر جا سکتے ہیں، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس مظاہر نقوی کے فوراً بعد جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفی سامنا آتے ہی مختلف حلقوں میں چہ می گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بعض صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ ان دو جج صاحبان کے بعد ایک تیسرے جج کا استعفی بھی آنے والا ہے اور وہ جسٹس منیب اختر ہوں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس منیب اختر کو بعض حلقے ہم خیال جج قرار دیتے ہیں جو سابقہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے قریب رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے فوراً بعد اسلام آباد کے کئی رپورٹرز نے کہا کہ ایک اور استعفیٰ آنے والا ہے۔

 

 

صحافی زاہد گشگوری نے ٹوئٹ کی کہ ایک اور استعفی آنے والا ہے انتظار کریں۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے کئی دیگر ججوں کے استعفے کے امکانات سے متعلق دعوے بھی کیے ہیں، تاہم عدالتی ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔

Related Posts