بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، سارو گنگولی ہسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، سارو گنگولی ہسپتال منتقل
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، سارو گنگولی ہسپتال منتقل

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا  (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کورونا کا شکار ہو گئے۔ سارو گنگولی کے جسم میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:
وسیم اکرم کی بیٹی کو سالگرہ پر مبارکباد، تینوں بچوں کا گروپ فوٹو شیئر کردیا

زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور کرلی گئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی کو کرکٹ کی خدمت کیلئے بہت زیادہ سفر کرنا پڑا جس کے باعث کورونا کی ڈبل ویکسین بھی وائرس کا حملہ نہ روک سکی۔

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو احتیاطاً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قرنطینہ کے دوران ڈاکٹرز گنگولی کو ادویات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت بالکل ٹھیک قرار دے دی۔

رواں برس تیسری بار سارو گنگولی ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔ جنوری کے آغاز میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث سارو گنگولی کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

کچھ وقت کے بعد سارو گنگولی ایک بار پھر سینے میں درد کے باعث ہسپتال منتقل کردئیے گئے۔ ڈاکٹرز نے دل کی تکلیف کے باعث انہیں 2 اسٹنٹ لگادئیے۔

 

Related Posts