خصوصی افراد کی جدوجہد پر مبنی کتاب سول فُل جرنی کی تقریبِ رونمائی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خصوصی افراد کی جدوجہد پر مبنی کتاب سول فُل جرنی کی تقریبِ رونمائی
خصوصی افراد کی جدوجہد پر مبنی کتاب سول فُل جرنی کی تقریبِ رونمائی

روشنیوں کے شہر کراچی میں خصوصی افراد کی جدوجہد پر مبنی کتاب سول فل جرنی کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے ڈی ای پی ڈی صادق علی میمن، سینیٹر عبدالحسیب خان اور ڈاکٹر اختر عزیز نے افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر  کی جانب سے اسپیشل افراد کی کامیابیوں اور جدوجہد پر لکھی گئی کتاب سول فُل جرنی  کے مصنف ایکٹوسٹ اور ڈیولپمنٹ پروفیشنل پریم ساگر ہیں ۔ معاونِ خصوصی صادق علی میمن نے خصوصی طور پر شرکت اور تقریب کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سطحِ سمندر میں مسلسل اضافہ، کراچی 2060 تک ڈوب سکتا ہے۔ماہرین

سائبر حملہ، صارفین کو خدمات پیر سے بحال کردی جائیں گی۔نیشنل بینک

بنیادی طور پر سول فل جرنی خصوصی افراد کی متاثر کن اور اثر انگیز جدوجہد پر مشتمل کہانیوں کا مجموعہ ہے جو  اپنی محنت، لگن  اور کے وی ٹی سی کی مدد  سے کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچے  اور معذور کہلانے والے افراد کے متعلق معاشرتی غلط فہمیوں کو دور کردیا۔

کے وی ٹی سی کے سربراہ سینیٹر عبدالحسیب خان نے تقریب کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی ارشاد علی سودھر بھی معزز مہمانان میں شامل تھے۔ تقریب میں دیگر مشہورومعروف معروف سماجی اور کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں اور مصنف کی حوصلہ افزائی کی۔ 

چیئرمین یونی لیورعامر رسول پراچہ، اٹک سیمنٹ کے سی ای او بابر بشیر نواز، سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز  اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ٹرانسفارمیشن  سائیکالوجی کے بانی  ڈاکٹر عمران یوسف، خالدمیر، قیصر عالم اور سلمان اے صدیقی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

 مہمانوں کا استقبال کے وی ٹی سی کی مینجمنٹ کمیٹی پرنسپل ثناء ایاز،  ڈائریکٹر ریہیبلی ٹیشن عامر شہاب، سینئر ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن فرحین عامر،  سبین وقارفیملی ریلیشن مینیجر، عمران سہیل کرکیولم مینیجر،  کرئیٹیوکنسلٹنٹ بشریٰ میر اورجنرل فزیشن  ڈاکٹر ریما سجاد  نے کیا۔

مقررین نے کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں موجود  کہانیاں معذور افراد کی جدوجہد کی حقیقی عکاسی کرتی ہیں۔ساتھ ہی کے وی ٹی سی کے  اسپیشل افراد  کے لیے کیے جانے والے نیک کام کو بھی  سراہا  اور کتاب کے مصنف پریم ساگر کو مبارکباد   بھی  دی۔ 

Related Posts