پیرس فیشن ویک 2022 میں جنوبی کوریا کے مشہور و معروف ستاروں نے شرکت کی، جن میں کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر وی اکا کم تائیہونگ، بلیک پنک کی لیزا اور اداکار پارک بوگم شامل تھے۔
تینوں ستاروں نے پیرس میں CELINE کے مینز اسپرنگ سمر 2023 کلیکشن شو میں شرکت کی، تقریب کے دوران اپنی بھرپور شرکت سے تینوں ستارے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
بلیک پنک کی اداکارہ لیزا نے اپنے سنہرے بالوں کو درمیانی مانگ نکال کر اسٹائل بنایا ہوا تھا، جس میں اُن کا ٹریڈ مارک اسٹائل بھی شامل تھا۔
TAEHYUNG WITH BOGUM AND LISA—ABSOLUTELY STUNNING. pic.twitter.com/KlDkT9hDtH
— taekook ???? (@taekookfolder) June 26, 2022
بی ٹی ایس کے ممبر وی اکا کم تائیہونگ نے چمڑے کی سُرخ جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جس کو انہوں نے سیاہ پولو ٹی شرٹ اور کالی پینٹ کے ساتھ میچ کیا ہوا تھا۔
دریں اثنا، پارک بو گم کو حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایوارڈ شو، بیکسانگ آرٹ ایوارڈز 2022 کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارت نے گانے کے بعد فلم کا پوسٹر بھی چوری کرلیا