قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Special NA session today for debating COVID-19 response

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے پیرکو ہونے والے اجلاس میں ارکان کی شرکت کے حوالے سے ایس او پیز کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تمام ارکان کو ضلع کی سطح پر اپنے ٹیسٹ کرانے اور اجلاس میں شرکت کیلئے ماسک پہننے کی ہدایات بھی جاری۔ ایوان کے اندر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی سہہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اسپیکرکی غیرموجودگی میں ڈپٹی اسپیکرایوان کی کارروائی چلائیں گے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ ارکان قومی اسمبلی گیٹ ون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونگے۔مرکزی دروازے پر تھرمل گن کے ذریعے ارکان کا ٹمپریچرچیک کیا جائے گا اور اس کے بعد انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

کسی ممبر کو اپنے ہمراہ اسٹاف لانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں تک ہی محدود رہیں گے،زیادہ ضرورت پڑنے کی صورت میں وزرا کے صرف ایک اسٹاف ممبر کو ایوان میں آنے کی اجازت ہوگی۔

پارلیمان میں داخلے کیلئے دستانے اور ماسک لازمی قرار دیئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے ہال کے اندرتمام ارکان کی نشستوں میں سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔

ایوان کے اندر400سے زائد نشستیں موجود ہیں، سماجی فاصلے کے پیش نظر ارکان کے درمیان میں ایک نشست خالی رکھی جائے گی،تمام ارکان کے سامنے مائیک ہونگے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ایوان میں اگر نئی ڈویژن کرنا پڑی توکوئی مشکل نہیں ہوگی مہمانوں اور وی وی آئی پیزکے لئے مختص گیلریز مکمل طور پر بند رہیں گی۔ صحافیوں کی بھی محدود تعداد ایوان کی کوریج کرسکے گی۔

Related Posts