سونیا حسین کایتیم بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونیا حسین کایتیم بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار
سونیا حسین کایتیم بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار

کراچی:ملک کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں اپنے بچے کی بھی شدید خواہش ہے لیکن اس سے پہلے وہ کسی یتیم بچے کو گود لینا چاہیں گی۔

بھارتی نژاد کینیڈین صحافی فریدون شہریار سے انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے سونیا حسین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی سمیت ڈراموں اور فلموں کے حوالے سے بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت میں ثقافتی لحاظ سے کوئی زیادہ فرق نہیں ہے، دونوں کی رسم و رواج بھی ملتی جلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے افراد کی ایک دوسرے کے ساتھ دوستیاں بھی ہیں اور رشتہ داریاں بھی لیکن دونوں ممالک سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یامی گوتم

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں فلمیں زیادہ بنتی تھیں، جن میں زیادہ تر پنجابی فلمیں ہوتی تھیں اور اس وقت لاہور مرکز ہوا کرتا تھا لیکن اب سب کچھ تبدیل ہوچکا ہے اور اب شوبز کا مرکز کراچی ہے اور اب اردو میں فلمیں بنتی ہیں مگر ان کی تعداد بہت کم ہوگئی۔

Related Posts