کورین اداکار سونگ جونگ کی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جونگ کی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار کی میڈیا ایجنسی کی جانب سے اُن کے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع اور ساتھ ہی نومولود اور سونگ جونگ کی کے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

Song Joong-ki arrives for the screening of the film 'Hwa-Ran' (Hopeless) during the 76th edition of the Cannes Film Festival in Cannes, southern France, May 24. AFP-Yonhap

تصویر کے بعد اداکار کی جانب سے بھی ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اور بیوی مکمل صحت مند ہیں اور بہت جلد آپ مجھے نئے پراجیکٹس میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سونگ جونگ کی نے اس سے پہلے اپنی ساتھی کورین اداکارہ سونگ ہائے کیو سے 2017 میں شادی کی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر یہ شادی سال 2019 میں ختم ہوگئی تھی۔

اداکار نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد سال 2023 میں برطانوی اداکارہ کیٹی لوئس کے ساتھ دوسری شادی کی جن سے اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار سونگ جونگ نے مشہور ڈرامہ سیریل ونچینزو میں بھی کام کیا تھا جو کہ اب بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آتا رہتا ہے۔ ڈرامہ 2021 میں نیٹ فلکس پر نشر ہوا تھا، جس کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں جس کا اندازہ ڈرامے کی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے لگایا جاسکتا ہے۔

Related Posts