جنوبی کوریا کے مقبول ڈرامے ونچینزو کے معروف اداکار سونگ جونگ نے برطانیہ کی ایک خاتون کیٹی لوئس کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
ایک مہینے قبل سونگ جونگ کی نے برطانیہ میں مقیم کیٹی لوئس کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصدیق کی تھی، تاہم اب انہوں نے شادی اور بچے کی تصدیق کی ہے۔
اداکارکی ایجنسی ہائی زیم اسٹوڈیو کے مطابق جوڑے نے شادی کی رجسٹریشن کرائی ہے اور جلد ہی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے۔
ہر کہانی شادی پر ختم نہیں ہوتی، ڈرامہ سیریل ”بختاور“ کا مثبت اختتام
سوشل میڈیا پر جاری ایک تفصیلی خط میں سونگ جونگ کی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں نے کیٹی لوئس کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور جن کے ساتھ میں نے اچھا اور بُرا وقت گزارا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار سونگ جونگ نے مشہور ڈرامہ سیریل ونچینزو میں بھی کام کیا تھا جو کہ اب بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آتا رہتا ہے۔ ڈرامہ 2021 میں نیٹ فلکس پر نشر ہوا تھا، جس کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں جس کا اندازہ ڈرامے کی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے لگایا جاسکتا ہے۔