بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا لندن میں اوبر میں سفر کے دوران خوفناک تجربہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sonam kapoor
sonam kapoor

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ لندن میں آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’اوبر‘ پر سفرکے دوران ان کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں سونم کپورنے کہا کہ لندن میں سفر کے دوران اوبر گاڑی کے ڈرائیور کی حالت بظاہر غیرمستحکم تھی اورمیرے اوپر بہت چیخ رہا تھا، میں اس واقعے سے بہت ڈر گئی ہوں۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے نامناسب رویے نےانہیں ہلا کررکھ دیااور میں اس سفرکے اختتام تک خوف سےکانپ رہی تھی، انھوں نے اوبر کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا میں نے آپ کی ایپ پر اس کی شکایت رپورٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار بوٹس کے ذریعے متعدد منقطع جوابات ہی موصول ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنا سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے، جو نقصان ہونا تھا ہو گیا۔اب آپ اس بارے میں مزید کچھ نہیں کر سکتے،اداکارہ نے چند مداحوں کو جوابات بھی دیےاور اپنے مداحوں کو محتاط رہنے کا کہا ۔

سونم کپورنےمداحوں کو آرام دہ سفر کے لیے مشورہ دیا کہ وہ اوبر کے بجائے لوکل ٹرانسپورٹ یا پبلک ٹرانسپورٹ کو فوقیت دیں، اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے خیریت دریافت کی اور پوچھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: نو مسلم کینیڈین وی لاگر کے اسلام قبول کرنے سے متعلق لوگوں کے سوالوں کے جوابات

اوبر کے بھارت میں نمائندے کااس حوالے سے کہنا تھا کہ کمپنی اس واقعے کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ سونم کپور کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، رواں ماہ 9 جنوری کوبھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں برٹش ایئرویز کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایئرلائن نے دوسری بار ان کا سامان غائب کیا ہے۔

سونم کپورنے کہا کہ ایئرلائن نے ایک ہی مہینے میں دوسری بار ان کے بیگ غائب کیے ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ نے ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ اب وہ آئندہ ان کے ساتھ سفر نہیں کریں گی۔

Related Posts