سوناکشی کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

اداکارہ سالانہ چھٹیوں پر مصر میں ہیں، جہاں وہ اس تاریخی ملک کی ثقافت اور قدیم نوادرات کی سیر کے ساتھ تفریح بھی انجوائے کررہی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ کسی نے انہیں بتایا تھا کہ اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ جگہ بہت اچھی ہے اور وہ بات واقعی درست تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب وہ ڈائیونگ کیلئے گئیں تو انہوں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا رواں برس بہت ساری نئی فلموں نکیتا رائے اینڈ دا بک آف ڈارکنیس، ہیرا منڈی، بڑے میاں چھوٹے میاں میں نظر آئیں گی۔

Related Posts