معروف سیاستدان طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف سیاستدان طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے۔ حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے حنضہ طارق کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ کھمبے سے تصادم کے باعث گاڑی الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا جسے پز ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم حنضہ طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

طارق فضل چوہدری کے اہلِ خانہ کے مطابق حنضہ طارق کا انتقال گاڑی کے حادثے کے باعث ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ ملک کی نامور سیاسی شخصیات نے طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے طارق فضل چوہدری کا شمار سینئر سیاستدانوں میں کیاجاتا ہے جو قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔

نامور سیاستدان طارق فضل چوہدری نے 2013ء کے عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقہ این اے 49سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ حنضہ طارق کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔