خون سفید ہوگیا، سگے بیٹے نے بوڑھے باپ کی جائیداد ہتھیالی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خون سفید ہوگیا، سگے بیٹے نے بوڑھے باپ کی جائیداد ہتھیالی
خون سفید ہوگیا، سگے بیٹے نے بوڑھے باپ کی جائیداد ہتھیالی

راولپنڈی:خون سفید ہوگیا، سگے بیٹے نے بوڑھے باپ کی جائیداد ہتھیالی، تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں بوڑھے باریش عبدالحئی جن کی عمر 105 سال ہے،کسی غیر نے نہیں اپنے ہی سگے بیٹے یعقوب نے دھوکہ دہی سے پٹواری کیساتھ مل کر جائیداد اپنے نام کروا لی ہے اور باپ کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیاہے۔

اس سازش میں مبینہ طور پر ڈی ایس پی ٹیکسلا پولیس اور متعلقہ موضع کا پٹواری بشارت شامل ہے،تفصیلات کے مطابق عبدالحئی بزرگ شخص جن کی 105 سال عمر ہے اور نہایت ضعیف ہیں ان کی تمام اولاد نافرمان ہے۔جبکہ عبدالحئی کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا یعقوب انتہائی اوباش اور نافرمان انسان ہے۔

پہلے گورنمنٹ اسکول ٹیکسلا میں مالی کی ملازمت کرتا تھا وہاں سے ملازمت چھوڑ کر پولیس کا ٹاوٹ بن چکا ہے اور اپنی گاڑی پر پولیس لائٹ لگا کر رات کے وقت غریب لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرتا ہے اور ہر قسم کی عیاشی کرتا ہے،یعقوب نے اپنی سوتیلی ماں یعنی میری دوسری بیوی پر شدید تشدد کیا اب وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہے۔

میں نے اس کارروائی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی لیکن پولیس کا ٹاوٹ ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی،پولیس اس مکروہ فعل میں اس کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہے، تین ہفتے پہلے اس ظالم میرے بیٹے یعقوب نے مجھے گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے اپنے ساتھ گاڑی میں لے جا کر پٹواری کے پاس تمام جائیداد اپنے نام منتقل کرا لی۔

جائیداد کی کل مالیت سات کروڑ ہے اور کچہری میں اس وقت نہ ہی تحصیلدار اور نہ ہی نائب تحصیلدار موجود تھے،بس پٹواری بشارت موجود تھا جس سے میرے بیٹے نے سازباز کر رکھی تھی اور پہلے سے تیار شدہ کاغذات پر میرے زبردستی دستخط اور انگوٹھے کروا لئے اس کے بعد مجھے وہاں کچہری میں ہی دھکے دے کر وہیں چھوڑ آیا اب میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔

میں نے اپنے بیٹے یعقوب کے خلاف تھانے میں کارروائی کے لیے درخواست دی تو ڈی ایس پی ٹیکسلا نے مجھے ڈرایا دھمکایا اور تھانے سے باہر نکال دیا میں اس عمر میں کہاں جاؤں،میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدرار، وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں اور سی پی او او آر پی او راولپنڈی سے کہ میرے بیٹے نے مجھ سے 7 کروڑ روپے کی جائیداد دھوکے اور گن پوائنٹ پر غبن کی ہے،مجھے واپس دلائی جائے۔

میں اس عمر میں کہاں جاؤں؟ اللہ کے واسطے میری مدد کی جائے میری اللہ تعالی کے علاوہ کوئی سفارش نہیں میں بوڑھا لاچار شخص ہوں میری فریاد کو سنا جائے۔

Related Posts