سورج گرہن شروع ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد عبادت گزاری میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سورج گرہن شروع ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد عبادت گزاری میں مصروف
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے متعدد شہروں بشمول کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سورج گرہن شروع ہوچکا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد عبادت گزاری میں مصروف ہے۔

آج صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والا سورج گرہن 10 بج کر 43 منٹ تک نظر آئے گا۔ مجموعی طور پر سورج گرہن آسمان پر 3 گھنٹے 13 منٹ تک جاری رہے گا۔

شہرِ قائد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران مختلف شہروں کی مساجد میں نمازِ کسوف کی ادائیگی کے اہتمام کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی جاری ہیں۔

مساجد میں ائمہ کرام عوام کو سورج گرہن کے حوالے سے مذہبی معلومات مہیا کر رہے ہیں۔ عوام کو نمازِ کسوف کی اہمیت اور ادائیگی کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے متعدد شہروں میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ آسمان کو مکمل طور پر ڈھانپ لینے والی دھند کے باعث عوام سورج گرہن کا نظارہ کرنے سے قاصر ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکتا۔

گزشتہ سورج گرہن 1999ء میں ماہِ اگست کے دوران نظر آیا، جس کے بعد آج تقریباً 20 برس بعد سورج گرہن کا منظر دیکھنے میں آرہا ہے، تاہم سورج کو براہِ راست دیکھنا نظر کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔

ماہرینِ طب  کے مطابق سورج گرہن کو براہِ راست دیکھنے سے آنکھوں پر شدید مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں قوتِ بصارت ضائع بھی ہوسکتی ہے۔

آج کے بعد سورج گرہن ٹھیک 20 سال بعد 26 دسمبر کے دن ہی نظر آئے گا۔ دسمبر 2029ء میں سورج گرہن صبح 7 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا جس کا دورانیہ موجودہ سورج گرہن سے کم ہوگا۔ 

یاد رہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن آج پاکستان سمیت مختلف ممالک بشمول افریقہ، آسٹریلیا اور متعدد ایشیائی ممالک میں دکھائی دے گا جبکہ  پاکستان میں ہونے والا سورج گرہن مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ نہیں سکے گا۔

علمِ فلکیات سے تعلق رکھنے والے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج پاکستان میں مکمل طور پر اندھیرا نہیں کرے گا بلکہ اس سے آگ کا ایک حلقہ ترتیب پائے گا جسے آگ کی انگوٹھی یعنی رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سورج گرہن آج  مختلف ممالک میں دیکھا جا ئے گا

Related Posts