خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی ترکی کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، رواں سال اداکارہ فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہائے علی ابڑو تُرکی کی سڑک پر موجود ہیں جہاں وہاں کے مقامی آرٹسٹ اپنے ملک کا روایتی میوزک بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سڑک پر سوہائے سمیت کئی افراد موجود ہیں جو اُن فنکاروں کا میوزک سُن رہے ہیں اور اُنہیں خوب سراہ رہے ہیں۔ ایسے میں اداکارہ خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے تُرکی کی روایتی موسیقی پر شاندار ڈانس کرنا شروع کردیا اور اُن کے ساتھ موجود معروف فوٹوگرافر اشنا خان بھی خود کو نہ روک سکے۔

سوہائے علی ابڑو کے ڈانس کو وہاں موجود مقامی افراد نے خوب پسند کیا اور تالیوں کی گونج میں اُن کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے رواں سال مارچ کے مہینے میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : منال خان کا عروسی جوڑا کتنے کا تھا؟ قیمت نے سب کو چونکا دیا

Related Posts