سہیل تنویرکورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود لنکا پریمیئر لیگ میں شامل نہ ہوسکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہیل تنویرکورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود لنکا پریمیئر لیگ میں شامل نہ ہوسکے
سہیل تنویرکورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود لنکا پریمیئر لیگ میں شامل نہ ہوسکے

اسلام آباد:سری لنکا میں پاکستانی فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے تاہم پھر بھی وہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلے بغیر واپس پاکستان آرہے ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کینیڈی ٹیکسرز کا حصہ سہیل تنویر کو میڈیکل ٹیم نے احتیاطی طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔انہیں احتیاطی طور پر اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

سہیل تنویر جو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان سے نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں لاہور قلندرز کے خلاف دوسرا ایلمینٹر کھیلے تھے اب پہلی دستیاب فلائیٹ سے وطن واپس آرہے ہیں۔

لاہور سے 19 نومبر کو چارٹر طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچنے والے سہیل تنویر کا سری لنکا میں کورونا ٹیست مثبت آیا،جس کے بعد انہیں ہم بن ٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ سے قبل آئسولیشن کا سامنا تھا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر سہیل تنویر نے بتایا کہ انہیں حیرانی ہے کیونکہ نہ تو انہیں کسی قسم کی علامات کا سامنا ہے اور نہ ہی بخار ہے پھر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ کیسے مثبت آگیا۔

Related Posts