سوہائے علی ابڑو نے اپنی مہندی کی دلکش تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوہائے علی ابڑو نے اپنی مہندی کی دلکش تصویر شیئر کردی
سوہائے علی ابڑو نے اپنی مہندی کی دلکش تصویر شیئر کردی

کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، مگر اب ان کے اکاؤنٹ سے ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اداکارہ نے شوہر شہزر محمد کے ہمراہ مہندی کی تقریب کی ایک تصویر اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کی ہے، سوہائے نے تصویر میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا لیکن پیلے دل والا ایموجی انہوں نے بطور کیپشن استعمال کیا۔

سوہائے علی ابڑو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ساتھی فنکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزرمحمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے اور کرکٹ کے حوالے سے اچھی پہچان رکھتے ہیں۔

Related Posts